چراغ عشق بجھا نہ پائیں گے وہ

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

چراغ عشق بجھا نہ پائیں گے وہ
ہمیں دل سے بھولا نہ پائیں گے وہ

ہمیں اکیلا چھوڑ کر کبھی بھی
دور کہیں جا نہ پائیں گے وہ

الفت کا دیا ہے روشن دل میں
اندھیروں میں گم ہو نہ پائیں گے وہ

بسی ہے آنکھوں میں ان کی صورت
ہمارے آنسوئوں سے نکل نہ پائیں گے وہ

ہم ان کو چاہتے ہیں ازل سے
ہماری محبت کو جھٹلا نہ پائیں گے وہ

Rate it:
Views: 475
14 May, 2013