تحت نشین ہے مدینہ میں رب کا پیارا حبیبؐ
انسانیت کا ہے جو ارفع سب سے طبیبؐ
چلے جانا مدینہ میں فقیروں کا،ہے بہت عجیب
شاہ دو جہاں کا مہمان ہونا،ہے بہت نصیب
صاحب زر کا چلے جانامدینہ میںِ،ہے اک ریت
تہی دامن کوبلانا مدینہ میں،ہے حضورؐکی پریت
نور مجسمؐ کی ہے ۔بڑی پر نور زات
صاحب دل سے ہے،یہ دل کی بات
بیتی جو مدینہ میں ،ہے بڑی ا علی رات
چشم منتظر میں ہے،آنسووٰں کی برسات
آرہی ہے۔ آسماں سے فرشتوں کی بارات
بھر دی ہے جھولی میں فقیر کی ساری کائنات
روضہٗ رسولؐ پر ہے ۔رحمتوں کا راج
سر عاشقاں پر ہے۔چاہتوں کا تاج
رحمت نبویؐ کا حضوری۔ ہے منتظر سماج
جیسے ہے ۔بٹتی ہوئی جنت کا دن آج