Add Poetry

چلو آج ایک فیصلہ ہو جائے

Poet: شفق By: Shafaq, Lahore

چلو آج ایک فیصلہ ہو جائے
کچھ خوابوں سے
خوابوں کا سودا ہو جائے
دے کر مجھے میری خوشیاں
اپنے سکھ تم لے جانا
جانے سے پہلے تمہارے
کچھ یادوں کا بھی حساب ہو جائے
کچھ اور نہ سہی ہمارے بیچ
ایک یہی کام رضامندی سے ہو جائے
جانے کی بات تم نے کی تھی
لکھ کر دیں گے تم کو یہ بھی
کہیں کل کو جدائی کا فیصلہ بھی
ہماری غلطیوں میں نہ شمار ہو جائے
تم کو عادت ہے بھول جانے کی اسی لیئے
سبھی باتیں تحریر کی صورت میں ہوں گی
ؐکھ ہم سب کچھ دستخط کریں گیں
ضروری نہیں یہ بھی تمہارے لیئے مگر چلو
ہمارے پاس کوئی تو نشانی تمہاری
دستخط کی صورت میں رہ جائے

Rate it:
Views: 1669
11 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets