چلو اک کام کرتے ہیں
Poet: Ainee Tahir By: Ainee Tahir, Karachiاسے کہنا کہ لوٹ آئے
یہاں سب کچھ
تمہارے بن ادھورا ہے
میری صبحیں میری شامیں
تمہیں ہر پل بلاتی ہیں
تیری یادیں تیری باتیں
مجھے ہر پل ستاتی ہیں
نجانے کیوں مجھے اکثر
یہی محسوس ہوتا ہے
مقدر میں مرے اب تو
عذابِ زندگانی ہے
گئے لمحوں کی یادیں ہیں
فراقِ ناگہانی ہے
اسے کہنا
کہ اب وہ لوٹ ہی آئے
More Love / Romantic Poetry






