چلو پھر سے مسکرانے کی کوشش کریں
Poet: اسد رضا By: ASAD, MPK چلو پھر سے مسکرانے کی کوشش کریں
زندگی کے غم بھلانے کی کوشش کریں
مدت ہوئی یار جدا ہوے ہم کو۔۔۔
پھر سے میل جول بڑہانے کی کوشش کریں۔
زحے نصیب اپنے قسمت سے ملے ہو۔۔۔
آ ج کیوں نہ جشن مانے کی کوشش کریں ؟؟؟
پھر سے ہو جائے کوئی جام الفت کا !!!
چلو پھر پینے پلانے کی کوشش کریں۔۔۔
مل کر دیکھے تھے جو سپنے کبھی۔۔۔
حقیقی جامع انہیں پہنانے کی کوشش کریں۔
آئو پھر سے کریں دل کی دنیا آباد۔۔۔
پیار کا گھر سجانے کی کوشش کریں۔۔۔
آہ ! کب تک رہیںگے دور یار الگ ؟؟؟
باہم فاصلوں کو مٹانے کی کوشش کریں۔۔۔
وہ جو رشتہ یار باہم ٹو ٹا ھے۔۔۔
پھر سے اسے پختہ بنانے کی کوشش کریں۔
پیار کبھی بھی یار اسد مرتا نہیں ھے
پھر سے ایک ہوجانے کی کوشش کریں
More Love / Romantic Poetry






