چلو کسی کا دل چرا کے دیکھتے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

چلوکسی کا دل چراکے دیکھتےہیں
پھراس میں اپنا گھربنا کہ دیکھتےہیں

اگر انہیں ملنےکی فرصت نہیں ہے
ہم ان کےشہرمیں جاکےدیکھتےہیں

میرا پیار گرسچا ہےتو وہ ضرورآئےگا
اس کی راہ میں پلکیں بچھاکےدیکھتےہیں

اصغر سےکسی نےدوستی نبھائی نہیں
ہم اس سے دوستی نبھا کےدیکھتےہیں

کھانےاور نا کھانےوالےدونوں پچھتائے
محبت کا سیب ہم بھی کھا کےدیکھتےہیں

Rate it:
Views: 364
31 Oct, 2011