چن کے تیرے پیار کی خوشبو کبھی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

رنگ پھولوں سے چرا لیتی ہوں میں
خواب پلکوں پہ سجا لیتی ہوں میں

چن کے تیرے پیار کی خوشبو کبھی
اپنے دامن میں سجا لیتی ہوں میں

بیٹھتی ہوں جب بھی طاقِ ہجر میں
دیپ یادوں کے جلا لیتی ہوں میں

مٹ رہا ہو جب کبھی دیوار سے
تیرا چہرہ پھر بنا لیتی ہوں میں

تیری دلکش پیار کی یہ روشنی
اپنے اندر خود سما لیتی ہوں میں

وشمہ اپنی مسکراہٹ بانٹ کر
تیری الفت کی دعا لیتی ہوں میں

Rate it:
Views: 463
09 Jan, 2016