کبھی کبھی تخیلات پہ یوں اندھیرا چھایا رہتا ہے
کوئی منظر واضح نہیں ہوتا کہرا چھایا رہتا ہے
تکرار الفاظ موضوعات کا راستہ روک لیتی ہے
جیسے کہ درعنوان پہ کوئی پہرہ چھایا رہتا ہے
جذبہ دل اور حسن نظر جب جب باہم ملتے ہیں
پلکوں تلے رنگ و نور کا سہرا چھایا رہتا ہے
جب راہ شوق میں ہجر وصل اور وصل ہجر ہو جاتا ہے
تب روح و دل پر لطف و کرم بھی گہرا چھا یا رہتا ہے
یہی تو عقل اور عشق میں نمایاں امتیاز ہے عظمٰی
عقل ساکن، عشق پہ تحریک کا لہرا چھایا رہتا ہے