چہرہ ہی عنواں جیسا صاف رہے
Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiriچہرہ ہی عنواں جیسا صاف رہے
بندہ ہی اپنے سے معروف رہے
دنیا ہے ساری اک میدان عمل
مقصد پر گویا کامل وقف رہے
پس پردہ جو زندہ جاوید عیاں
مالک برتر کا اعلی وصف رہے
پہچاں خالق کی جیسے سہل یہاں
نبیوں سے حاصل ایسا ظرف رہے
دھیرے دھیرے ناصر بہبود ملے
منزل سے آگاہی کا لطف رہے
More Love / Romantic Poetry






