Add Poetry

چہرے پہ تیرے حاشیہ آرائی دیکھ کر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

چہرے پہ تیرے حاشیہ آرائی دیکھ کر
میں رو پڑی ہوں تری تنہائی دیکھ کر

خود سے بھی اب تو آنکھ ملاتی نہیں ہوں میں
اب کیا کروں یہ پیار کی رسوائی دیکھ کر

پھر دیکھتے ہی دیکھتےدریا اتر گیا
میری اداس آنکھ میں گہرائی دیکھ کر

ملنے سے تیرے زیست کو ترتیب مل گئی
مدت کے بعد پھر تجھے ہرجائی دیکھ کر

پڑھتی ہوں محفلوں میں جو اپنی غزل کبھی
جلتا ہے مجھ کو ملتی پزیرائی دیکھ کر

Rate it:
Views: 292
27 Oct, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets