ڈالی ڈالی نغمہ گایا پتّا پتّا
Poet: washmakhanwashma By: WASHMAKHAN WASHMA, Romaniaڈالی ڈالی نغمہ گایا پتّا پتّا جھوما ناچا
کونپل پھوٹی بلبل چہکی تتلی آئی گلشن مہکا
پھولوں نے انگڑائی لیکر آپس میں سرگوشی کی
دیکھو دیکھو ہم سے جل کر صبح سویرے سورج دہکا
موسم پھولا بھنورے آئے پیلے پیلے پنکھ ہلائے
سایہ چُھوٹا شبنم بکھری پھولوں گا بھی آنگن چہکا
ساون آیا پھیکے پھیکے رنگوں والی وادی چمکی
کوئل بولی دیکھو ساجن رنگ و موسم طوطا بہکا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad