کاش اس دفعہ عید نہ آتی

Poet: Humaira Hammad By: Humaira Hammad, Gujranwala

اب کی دفعہ عید آئے گئ تو
سنگ ترے گزاریں گے
حاسدوں کے سارے طعنے
ختم ہو جائیں گے
سارے گلےشکوےمرے
دھل جائیں گے
اب کی دفعہ عید آئے گئ تو
محبت راج کریگی
زندگی ناز کریگی
تری مری کہانی سرزباں ہوگی
پر کسے پرواہ احساس زیاں ہوگی
اب کی دفعہ عید آئے گئ تو
کیا کیا تجھ سے کہنا ہے
ہم سب سوچ بیٹھےتھے
پراب کی دفعہ عید آئی تو
سارے طعنے ,سارے گلےشکوے,سارباتیں سوچی ہی رہ گئیں
تری نظریں ہی مجھےمجرم ٹہرا گئیں
کاش اس دفعہ عید نہ آتی

Rate it:
Views: 555
29 Jul, 2013