کاش محبت تم سے نہ ہوتی
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارککاش محبت تم سے نہ ہوتی
ایسی چاہت دل میں نہ ہوتی
لب پہ تمارا نام نہ ہوتا
تنہائی میں یاد نہ ہوتی
کاش محبت تم سے نہ ہوتی
اتنے سارے درد نہ ہوتے
پلکوں پر ہوں اشک نہ ہوتے
مجبوری میں قید نہ ہوتے
ہجر کی راتیں کاٹ نہ کھائیں
کاش محبت تم سے نہ ہوتی
More Love / Romantic Poetry






