کام میرے تو نہ آئی زندگی بھر معذرت

Poet: ابن مفتی - سید ایاز مفتی By: ابن مفتی - سید ایاز مفتی , Houston TX USA

جان جاناں کر رہا ہوں جو مکرر معذرت
ہے مرا ایماں بناتی ہے مقدر معذرت

میں چلا تھا آج دل کی بات کہنے کے لئے
پڑگئی سر معذرت روبرو پہنچا ہی تھاکہ

ضابطہ ء ضبط میں رکھا ہے کافی دیر سے
کرنے کو بے تاب ہے یہ دیدہ تر معذرت

اس کے لہجے میں تاسف کا تاثر آگیا
میرے جو انداز میں تھی معذرت در معذرت

دور ہوکر ہی رہے گی خودغرض جھوٹی انا
لے کے پیغام محبت آگئی گر معذرت

لاکھ بیلے میں نے پاپڑ وہ مگر روٹھا رہا
کام میرے تو نہ آئی زندگی بھر معذرت

زندگی میں ہی مٹا دو نفرتیں یہ دوستو
کیا ضمانت ہے چلے گی روز محشر معذرت

بارگاہ رب میں یارو معذرت مقبول ہے
کھولتی ہےقرب ربی کا حسیں در معذرت

انکساری سے کبھی جام ندامت پی ذرا
دور کردے گی اے مفتی سب دلدر معذرت

Rate it:
Views: 273
11 Apr, 2023