کامرے تم میرے ہو

Poet: AHSAN KAMRAY By: Ahsan Kamray, Lahore

اسے چاہت تھی
وہ کہتا تھا
تنہا نہیں ہوں میں
میری روح میںتم ہو
شاید
وہ ٹھیک ہی کہتا تھا
دن رات
صبح وشام
بس میں اور میرا ذکر
اکیلا تو نہ تھا
میری یادیں ،میرا سب کچھ
ساتھ تھا اس کے
مگر اب۔۔۔
میں دور ہوں اتنا
کہ وہ چاہے بھی تو
میں اسکی ہو نہیں سکتی
مگر
کیا وہ۔۔؟؟
اب بھی اکیلا نہیں۔۔۔
کہیں؟؟
میری یادوں کے سہارے
آج بھی
جی رہا ہوگا۔۔۔
اسی طرح مجھے چاہتا ہو گا۔۔۔۔
نہیں ۔۔۔خدارا نہیں
ارے
کوئی سمجھائے اسے
کہ وہ بھی میری چاہت ہے
ناجانے کیوں۔۔۔۔
انا کے ہاتھوں مجبور
اسکی محبت ٹھکرا دی
اور وہ۔۔۔
کیا سوچتا ہو گا
مجھے ڈھونڈتا ہو گا
اسکی نظریں
معلوم ہے مجھے
آج بھی
میری منتظر ہوں گی۔۔۔
ارے سنو۔۔۔۔۔۔۔!
اک بار
کوئی تو لے چلو مجھے۔۔۔
چاہے جو بھی
قیمت لے لو
اک بار
بس اک بار
تمہیں محبت کی قسم
اک بار ملوا دو مجھے
اسے میں
کچھ نہ کہوں گی
بس اتنا کہ
کامرے تم میرے ہو
صرف میرے ہو ۔۔۔

Rate it:
Views: 536
17 May, 2013