Add Poetry

کبھی جو جون نے ہم کو کلام بھیجا ہے

Poet: Aamir Veesar By: Aamir Ali Veesar, Khairpur

کبھی جو جون نے ہم کو کلام بھیجا ہے
تو جواب میں میں نے سلام بھیجا ہے

کبھی اس نے میری شاعری سننے کی زد لگائی تھی
اب اسی نے چپ رہنے کا پیام بھیجا ہے

کبھی صورتوں کو پہچان نے کا ہنر آتا تھا
اب خود ہی کو ڈھونڈنے کا اعلان بھیجا ہے

کوئی کچھ بھی کہے ہم کو یہ گوارہ ہے
پر تیرے بارے نا کہنے کا اعلان بھیجا ہے

کبھی کسی کی آنکھوں میں رہنے کا شوق تھا مجھ کو
ابھی خود کو مارنے کا انعام بھیجا ہے

کبھی اس کی نظر کو بھی ہم ترستے تھے
اب وہ بولے بھی تو خدا حافظ کا جواب بھیجا ہے

اس سے مجھ کو نفرت تو نہیں لیکن ہاں
اس سے محبت کا ہی میں نے انکار بھیجا ہے

کبھی "ویسر" کا دیوانہ میں ہوا کرتا تھا
ابھی عامر کو بھی میں نے جواب بھیجا ہے

Rate it:
Views: 694
16 Mar, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets