Add Poetry

کبھی حال ِدل بھی کہا کر

Poet: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی By: سیدہ سعدیہ عنبر جیلانی, Faisalabad, Punjab, Pakistan

ہر غم یونہی نہ سہا کر
کبھی حال ِدل بھی کہا کر

میری جدائی میں خوش رہ
میری قربتوں سے ڈرا کر

میری ذات میں ہیں اداسیاں
میری بات کا نہ گلہ کر

بکھر نہ جائے میری طرح
مرے ساتھ ساتھ نہ چلا کر

جو کہا تھا اس کا پاس رکھ
ہر بات یونہی نہ کیا کر

میری مسکراہٹ نہ دیکھ تو
میری آنکھوں کو پڑھا کر

خاموشیوں سے کر دوستی
سرگوشیاں بھی سنا کر

تجھے ہو نہ جائے عشق کہیں
مجھے روز روز نہ ملا کر

اب ہو نہ کوئی بے وفا
آج دل سے عنبر دعا کر

Rate it:
Views: 324
12 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets