کبھی دیتے ہو درد کی راتیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

کیسا مجھ کو پہ پیار دیتے ہو
دل میں خنجر اتار دیتے ہو

جب بھی آتے ہو میری آنکھوں میں
میرا جلوہ نکھار دیتے ہو

پیار کرتے ہو سوچ کر لیکن
درد تم بے شمار دیتے ہو

کبھی دیتے ہو درد کی راتیں
کبھی صبحِ بہار دیتے ہو

ایک تم ہو جو چاند راتوں میں
میرے دل کو قرار دیتے ہو

کیا وجہ ہے بیچاری وشمہ پر
اپنا غصہ اتار دیتے ہو

Rate it:
Views: 281
20 Dec, 2015