Add Poetry

کبھی ساگر کبھی سنسان، اپنائے ہیں اب تک

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

کبھی ساگر کبھی سنسان، اپنائے ہیں اب تک
کس خوف میں درمان چھپائے ہیں اب تک

میری رنگت میں تو بے لطفی ویسی ہی ہے
اپنے گھر تو مہمان کئی آئے ہیں اب تک

یہ شجاعت کی دیوانگی تھی کہ ہم مر نہ سکے
ویسے تو بہت ہی ارمان آئے ہیں اب تک

تنگدستی سے آنکھیں جو بند ہو چکی تھی مگر
غیر دلچسپی کے غلطان جتائے ہیں اب تک

میرے خوابوں کو حراست میں کس نے لے لیا
بے سانس ان کی نگہبان پڑے ہیں اب تک

زمانہ پتھر دلی کے ساتھ نابین بھی رہا ہے
سنتوشؔ سب آنسو یوں رائیگان بہائے ہیں اب تک

 

Rate it:
Views: 238
06 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets