Add Poetry

کروٹ کروٹ میری درد ھو جیسے

Poet: حوری ارشد By: حوری ارشد, گجرات

کروٹ کروٹ میری درد ھو جیسے
زندگی پہ رکھا کوئی قرض ھو جیسے

عشق کے روگ کی دعا مانگتے ھیں لوگ
لگا انکو کوئی مرض ھو جیسے

جب بھی ملتا ھے درد دیتا ھے
ادا کرتا ھو کوئی فرض ھو جیسے

اتنا ہی ھے فقط رشتہ ھمار
کسی کو کسی سے غرض ھو جیسے

تباہ کر دی میرے دل کی بستی
ذاتی اس کی یہ ارض ھو جیسے

Rate it:
Views: 443
11 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets