Add Poetry

کرے گا تنگ وہ کیا عرصۂ حیات مرا

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

کرے گا تنگ وہ کیا عرصۂ حیات مرا
کہ تھام رکھا ہے میرے خدا نے ہاتھ مرا

بقول تیرے بہت بیوفا ہے عورت ذات
بگاڑ لیں گے بھلا کیا یہ نظریات مرا

مرے وجود کو طعنوں سے چھیدنے والے
بڑے ہی چاؤ سے مانگا تھا تو نے ہاتھ مرا

یہ سوچ کرنہیں جاتی میں اب قریب اس کے
نہ جان لے لے کہیں اس کی التفات مرا

کسی بھی حال میں جینا ہے ، جتنا جینا ہے
کریں گے حوصلے کم کیا یہ حادثات مرا

چلے گی جب تو مرے بعد میری لختِ جگر
چلے گا سایہ ہمیشہ تمہارے ساتھ مرا

تو میرے ساتھ بھی چلنے کی کیا ضرورت ہے
اگر قبول نہیں ہے تجھے یہ ساتھ میرا

کھلی کھلی سی حسیں چاندنی کے سائے میں
دُکھا رہی ہے بہت دل یہ چاند رات مرا

ازل سے ہی مری خواہش رہی ہے یہ عذراؔ
کہ احترام کرے ساری کائنات مرا

Rate it:
Views: 558
22 May, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets