کسی سے بھی نہیں الجھا کریں گے
Poet: منیر انور By: وشمہ خان وشمہ, pakistanکسی سے بھی نہیں الجھا کریں گے
چلو ہم آج سے ایسا کریں گے
ہمیں ہر حال میں منزل کی دھن ہے
ہر اک دیوار کو رستا کریں گے
ہم اپنی پیاس پر پہرے بٹھا کر
ترے صحراؤں کو دریا کریں گے
مبارک ہوں تمہیں مانگی شرابیں
ہم اپنا خونِ دل صہبا کریں گے
خود اس کے ہاتھ پر لکھیں گے خود کو
لکیروں پر بھروسہ کیا کریں گے
نہیں بیچیں گے اپنے لفظ انور
جو سوچیں گے وہی لکھا کریں گے
More Love / Romantic Poetry






