کسی سے دل لگانا ہی نہیں ہے
بهلائی کا زمانہ ہی نہیں ہے
ہمارے روٹهنے کا فائدہ کیا
کسی نے جب منانا ہی نہیں ہے
مجهے تم اپنے دل سے مت نکالو
مرا کوئی ٹهکانہ ہی نہیں ہے
اسے مس کال بهی پهر کیوں کریں ہم
جب اس نے فون اٹهانا ہی نہیں ہے
ملائی آنکهہ ہے,لوٹا ہے دل کو
ترا پکا نشانہ ہی نہیں ہے