Add Poetry

کسی کے پیار میں

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

جس دن سے پیار کی بیماری ہو گئی ہے
اس دن سے بری حالت ہماری ہو گئی ہے

ایک بار اس کی مترنم آواز کیا سنی
اب وہ ہمیں جان سے پیاری ہو گئی ہے

دنیا میں کوئی کسی سےسچا پیار نہیں کرتا
مگر یہاں جان دینے کی تیاری ہو گئی ہے

آج کل کے نام نہاد عاشقوں کی بدولت
اب دنیا سے ختم رسم وفا داری ہو گئی ہے

تنہائی میں اسے یاد کر کے رو لیتا ہوں
اس کے غم سے میری یاری ہو گئی ہے

جب سےاسے اپنا بنانے کی ٹھانی ہے
نہ جانے کیوں دشمن دنیا ساری ہو گئی ہے

تم نے اپنی حالت پہ بھی کبھی غور کیا اصغر
کسی کے پیار میں کیا حالت تمہاری ہو گئی ہے

Rate it:
Views: 548
21 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets