Add Poetry

کل کی طرح آج بھی اکيلا ہوں

Poet: athar syed By: Athar syed, jeddah

کل کی طرح آج بھی اکيلا ہوں
ہوا کے سہمے ہوۓ جھونکھے
دبے پاؤں اترتے اور
چپ چاپ گزر جاتے ہيں
ميرے مجروح جزبوں پہ
دلاسوں کے پھاہے رکھے
ميرے ہونے کا احساس دلاۓ مجھکو
مرہم نہ سہی نشتر ہی لگاۓ مجھکو
لفظوں کا آئينہ اور پتھر ہے سامنے
حرف کی روشنی نے اندھيرا کر ديا ہے
گۓ دنوں کے اندھيرے ميں صرف اندھيرا ہے
سچ کيا تھا کب کہا کون ياد رکھتا ہے
ميرا سب کچھ ماضی کے پاس گروی ہے
وقت بدلے تو موسم بھی بدل جاتے ہيں
ہم تو اب بارش ميں بھی جل جاتے ہيں
گزرے ہوۓ سالوں پہ نظر ڈالوں تو
مانوس جن سے تھی آنکھيں ان ميں
اجنبی چہروں کے خدوخال نظر آتے ہيں


 

Rate it:
Views: 643
26 Aug, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets