وہ جو تیرے انتظار میں
جِیتے جی مَر گئی تھی
اس کی آنکھیں
مَر کے بھی کھلی رہیں
غضب ہوا کہ
اس کے مَرنے کی
تجھے بھی خبر نہ ہوئی
وہ جو اپنی زندگی میں
بے بس تھی
وہ کم نصیب
مَر کے بھی
بے بس ہی رہی
وہ جو تیرے انتظار میں
جِیتے جی مَر گئی تھی
اس کی آنکھیں
مَر کے بھی کھلی رہیں