کنگن بیلے کا
Poet: Parveen Shakir By: Shazia Hafeez, Attockاس نے میرے ہاتھ میں باندھا
 اجلا کنگن بیلے کا
 پہلے پیار سے تھامی کلائی
 بعد میں اس نے ہولے ہولے پہنایا گہنا پھولوں کا
 پھر جھک کر ہاتھ کو چوما
 پھول تو آخر پھول ہی تھے
 مرجھا ہی گئے
 لیکن میری راتیں ان کی خوشبو سے
 اب تک روشن ہیں
 بانہوں پر وہ لمس ابھی تک تازہ ہے
 شاخ صنوبر پر ایک چاند دمکتا ہے
 پھول کا کہنا
 پریم کا کنگن
 پیار کا بندھن
 اب تک میری یاد کے ہاتھ سے لپٹا ہوا ہے
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 