کوئی آرزو کوئی خواہش نہیں کرتا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

کوئی آرزو کوئی خواہش نہیں کرتا
کسی سےکوئی فرمائش نہیں کرتا

وہ دل سےتو مجھےبہت چاہتا ہے
اپنے پیار کی کبھی نمائش نہیں کرتا

وہ میرےارمان پورےنہیں ہونےدیتا
میں دفن امیدکی لاش نہیں کرتا

دل کا مکاں سال بھرخالی رہتاہے
کوئی اختیار یہاں رہائش نہیں کرتا

میری شاعری سن کروہ کہتےہیں
تیراسخن دل میں خراش نہیں کرتا

Rate it:
Views: 483
11 Jan, 2013