کوئی مزاج داں نہیں ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMہمارا کوئی ترجماں نہیں ہے
 دنیا میں کوئی مزاجداں نہیں ہے
 
 منزل سے بھٹکےہوئے ہیں ہم
 ملتا ہمیں کوئی کارواں نہیں ہے
 
 اب توجسم ہی جسم ہے باقی 
 اس میں بھی مگر جاں نہیں ہے
 
 میرے تصورکا یہ کمال ہےجاناں
 ایسی جگہ نہیں تو جہاں نہیں ہے
 
 توبھی مجھےساتھ رکھ اسی طرح
 پھر دیکھ کے تیرا اصغرکہاں نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 