کچھ تو ہے جو دل کو تمہاری بات لگتی ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreکچھ تو ہے جو دل کو تمہاری بات لگتی ہے
جب تم بات کرتے ہو ہماری رات جگتی ہے
تم کہو اور ہم سنیں ہم سنیں اور تم کہو
تم جو بات کرتے ہو ہماری بات لگتی ہے
آنکھوں کی آرزو کہ تمہیں دیکھتی رہیں
کہ سب سے منفرد تمہاری ذات لگتی ہے
تم جو ساتھ ہو تو صحرا کی سیاحت بھی
بہار کے پھولوں کی بارات لگتی ہے
تم ساتھ ہو تو آسماں بھی اک سائبان ہے
اور دھوپ کی تپش بھی برسات لگتی ہے
وہ چاند سا چہرہ میرے جیون میں کیا آیا
ہر رات مجھے اب چاندنی رات لگتی ہے
عظمٰی پہ جیسے دھن سوار ہو تو دیکھنا
جس کام میں لگتی ہے دن رات لگتی ہے
More Love / Romantic Poetry






