کچھ لمحے

Poet: UA By: UA, Lahore

کچھ لمحے میری آنکھوں سے عنقا نہیں ہوتے
میں خوابوں میں کھو جاؤں مگر یہ نہیں سوتے

میرے سائے کی طرح میرے ساتھ ساتھ رہتے ہیں
مگر جب چھونا چاہوں تو میرے اپنے نہیں ہوتے

میری آنکھوں میں تیری یاد کے شبنم کے قطرے ہیں
اسی لئے میری آنکھوں میں اب اشک نہیں ہوتے

یہ لمحے میری تنہائی کو محفل کی بہاریں دیتے ہیں
اس لئے ہم تنہائی میں بھی کبھی تنہا نہیں ہوتے

عظمٰی جو لمحے آج اس دامن سے لپٹے ہیں
میرے دامن کو کسی طور سمٹنے نہیں دیتے

Rate it:
Views: 632
26 Apr, 2009