Add Poetry

کچھ نہیں لکھا

Poet: سید بدیع الرحمان By: سید بدیع الرحمان, Skardu

دل کا سوال تھا تو بتایا کچھ نہیں لکھا
ہم نے جو حال پوچھا، سنایا کچھ نہیں لکھا

آنکھوں کی روشنی میں وہ جذبہ نہ مل سکا
خوابوں کے سلسلے میں سجا کچھ نہیں لکھ

خاموش لب تھے اس کے، زباں بھی سجی رہی
مگر جو اصل بات تھی، کہا کچھ نہیں لکھا

محبتوں کے خواب سجائے جو دل میں تھے
انہی کے بارے میں بھی جُدا کچھ نہیں لکھا

محفل میں ہم نے چاہا کہ وہ بات کر سکے
لیکن جو بات پوچھی، کہا کچھ نہیں لکھا

سوچا تھا کوئی راز بھی افشا کرے گا وہ
پر جب ملا قریب تو کہا کچھ نہیں لکھا

خط کے کنارے لفظ بھکڑےپڑے رہے
خط ختم جب ہوا تو پتاکچھ نہیں لکھا

ہم نے بھی انتظار کیا اس کی بات کا
پر وہ قریب آیا تو ہوا کچھ نہیں لکھا

بدیؔع نے پوچھا عشق میں سب کچھ روا ہے کیوں؟
ہنستے ہوئے کہا کہ مزا کچھ نہیں لکھا

بدیؔع کہے کہ عشق بھی حیرت کا باب ہے
دل نے جو حال پوچھا، کیا کچھ نہیں لکھا
 

Rate it:
Views: 9
27 Dec, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets