Add Poetry

کچھ ہم نے زندگی میں عجب کام بھی کیے

Poet: Naghma Habib By: Naghma Habib, Peshawar

کچھ ہم نے زندگی میں عجب کام بھی کیے
سب لمحے محبت کے اس کے نام بھی کیے

تضحیک کبھی عشق کی چپ چاپ سہہ گئے
کچھ شکوے محبت سے سرِ عام بھی کیے

وقت کی لکیر مٹا کر بھی، نہ نادِم کبھی ہوئے
مرتب نئے سال و مَہ و ایام بھی کیے

کبھی اس کے در کی خاک کو ہم چھانتے رہے
بند اس پہ کبھی اپنے دروبام بھی کیے

کچھ اس قدر تنوع تھا اپنے مزاج میں نغمہ
کام جو تنہائی میں کیے نہ،سرِعام بھی کیے
 

Rate it:
Views: 929
19 Sep, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets