کھول خط ڈاکیا کہ کوئی جَیَد بھی نکلے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiکھول خط ڈاکیا کہ کوئی جَیَد بھی نکلے
 کہیں حرف تلفظ سے شاید دید بھی نکلے
 
 اِس جہاں کی چلن سے اُس کی نہیں بنی
 ہجوم سے روٹھا وہ شخص جَرِید بھی نکلے
 
 اُس کے جانے کے بعد آسودگی کہاں ملی
 اب کوئی لمحہ میرے لیئے عید بھی نکلے
 
 محبت کا تو ہر پہلو مقروض رہا ہے
 دلوں کا یہ سودا کہیں مفید بھی نکلے
 
 منتظری کے آغوش میں کب تک رہوں سنتوش 
 اس کے آنے کی کوئی امید بھی نکلے
 
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 