Add Poetry

کہ جب تجھے پہلے پہل دیکھا تھا

Poet: Mushtaq Anwar By: Mushtaq Anwar, karachi

کہ جب تجھے پہلے پہل دیکھا تھا
جانے کیوں تو اپنا سا لگا تھا

دل میں پھوٹی تھی مسرت کی کرن
سامنے بیٹھی ہو جیسے تو دلہن

دیکھتے دیکھتے حالات نے کروٹ بدلی
حسن عنایت نے بھی یوں کروٹ بدلی

تو جسے اپنا غم خوار سمجھ بیٹھی ہے
وہ وحشت لوگ ہیں تیرے پرستار نہیں

دن کے ہنگاموں میں تو نا سمجھ پائے گی
رات کی تنہائی میں مگر اک صدا آئے گی

تو نے الفت کے تقاضوں سے بغاوت کی ہے
اک پاکیزہ محبت سے بغاوت کی ہے

میں غریب نادان تجھے کیا دونگا
نہ ذر، نہ تاج نہ مختار دونگا

شاہد ہے میرا خدا میں نے تجھے چاہا ہے انور
ساری دنیا ہے گواہ میں نے تجھے چا ہا ہے انور

Rate it:
Views: 893
29 Apr, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets