Add Poetry

کہاں تلاش کروں اس کو آج میں وشم

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

کتاب دل میں جو نفرت کا باب رکھتا تھا
وہ چاہتوں کا مکمل حساب رکھتا تھا

فریب ریتا رہا دوستی کے پردوں میں
وہ شخص چہرے پہ کتنے نقاب رکھتا تھا

اس کے ہاتھوں میں پتھر دکھائی دیتا ہے
جو اپنے ہاتھ میں ہر دم گلاب ر کھتا تھا

وہ شخص جو کہ بھٹکتا دکھائی دیتا ہے
راہِ وفا میں قدم کامیاب رکھتا تھا

کہاں تلاش کروں اس کو آج میں وشمہ
جو اپنی بات میں اپنا جواب رکھتا تھا

Rate it:
Views: 299
21 Sep, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets