Add Poetry

کہاں یہ مانگتے ہیں زندگی تمام کرو

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

کہاں یہ مانگتے ہیں زندگی تمام کرو
بس ایک شام ہی جاناں ہمارے نام کرو

اب اور ہجر میں ہم سے جلا نہیں جاتا
گو خواب میں ہی سہی یار پر کلام کرو

یا آؤ لوٹ کے پھر سے ہماری دنیا میں
وگرنہ مٹی ہماری کا انتظام کرو

ہمارے شہر میں پھر سے وباءِ ہجراں ہے
ہمارے شہر میں پھر سے شراب عام کرو

نہ میکدے سے مجھے روز اٹھا کے لایا کرو
شریف لوگ ہو تم تو نہ ایسے کام کرو

مجھے خلوص بھی اتنا پسند نہیں یارو
ہر ایک موڑ پہ مجھ کو نہ تم سلام کرو

اے میرے دل نہ اسے یاد کر کے رو اب تُو
یہ تم سے کس نے کہا تھا کہ ایسے کام کرو

یہ بات ذہن میں رکھ کر تم آنا میخانے
دے جام دشمنِ جاں بھی تو احترام کرو

ہاں یہ بھی شامل آدابِ میکدہ میں ہے
کہ ایک سانس میں ہی خالی سارا جام کرو

زمانہ جس کو پُکارے ہے میکدہ باقرؔ
یہی فقیر کا دَر ہے یہیں قیام کرو

Rate it:
Views: 269
13 May, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets