کیا صرف اسی لیے تھا سارا سفر ہمارا

Poet: LIYAQAT ALI ASIM By: JAVED MEHMOOD, FUJAIRH

کیا صرف اسی لیے تھا سارا سفر ہمارا
آدھا شجر تمھارا آدھا شجر ہمارا
اندر سے جیسے کوئی خیمہ اکھڑ گیا
باہر سے خوبصورت لگتا ہے گھر ہمارا

کچھ بیڑیاں ہیں خالی کچھ پاؤں بےسکت سے
فی الحال کیا بتائیں رخ ہے کدھر ہمارا
جائے کوئی کہاں تک کیا سات آسماں تک
اے گرد باد ہجرت پیچھا نہ کر ہمارا

Rate it:
Views: 572
19 Jun, 2013