کیا نام دوں اس کو!
پیار
محبت
عشق
جنون
یا کہ ان سب کی انتہ
مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آتی
مگر اتنا ہی کہتی ہوں
اتنا ہی جانتی ہو ں بس
وہ بس اب بس چکا ہے
مجھ میں
میرے پور پور میں
میرے وجدان میں
میری روح میں
میری زندگی کے درمان میں
میرے ہر ارماں میں
میرے یقین کے ہر اک مان میں
میری ذات میں
میری ہر اک بات میں
کیا نام دوں اس کو!
مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آتی