کیا ہے

Poet: By: Peerzada Arshad Ali Kulzum, harrisbburg pa usa

دل پر قابو پانے کا ارادہ کیا ہے
نہ ہو خوش کہاں وعدہ کیا ہے

تجھ درویش کا کیا دنیا سے بھلا
تم نے اک ذات کا لبادہ کیا ہے

ہماری بھی نظر کا کمال دیکھو
ایسی پڑی فقیر کو شہزادہ کیا ہے

ملال ہے تمہیں کیا بوجھ اٹھا رکھا ہے
کیا تم نے بھی پیار کچھ زیادہ کیا ہے

دل دکھایا جب شروع کی بات اس نے
اور کہتا ہے بیاں اس نے سادہ کیا

ہوا خوشبو کو اڑ لیے جا رہی تھی
ہم نے بھی خوب اس کا ارادہ کیا

Rate it:
Views: 756
17 Sep, 2010
More Love / Romantic Poetry