کیسی یہ بے رخی ہے نہ کچھ التفات ہے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر , Mumbai

کیسی یہ بے رخی ہے نہ کچھ التفات ہے
نَظَرِ کَرَم تو غیروں پہ یہ کیسی بات ہے

ہم نے تو دوستی یہ سمجھ کر ہی تم سے کی
بہنے نہ پائے آنسو یہ کیسی وَلات ہے

ہم کو تو بس وفا کی ہی امید تم سے تھی
ہم کو تو کیا خبر تھی وفا بے ثَبات ہے

ہم نے کیا تھا تم سے تو عَہْدِ وَفا کوئی
کچھ کچھ خبر ہمیں بھی ہے کیا کچھ نِکات ہے

نازک سا ہے یہ شیشہ یہ پتھر نہیں ہے دل
ایسا نہ سمجھو اس کی نہ کچھ بھی بِسات ہے

راہ وفا میں چوٹ اثر نے بھی کھائی ہیں
اس نے قدم قدم پہ دکھایا ثَبات ہے

Rate it:
Views: 152
20 Feb, 2025