Add Poetry

کیفیت

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

تجھے دیکھوں تجھے پاؤں تجھے میں دیکھتی جاؤں
میرے دل کی تمنا ہے
تجھے میں سوچتی جاؤں
حقیقت ہے ، ضرورت ہے کہ خواہش ہے کوئی میری
نہیں معلوم ہے کچھ بھی تجھے میں دیکھتی جاؤں
عجب حالت میں ہوتی ہوں
کبھی چھپ چاپ بیٹھوں میں کھبی بس بولتی جاؤں
اگرچہ دل پہ لکھا ہے
مگر کچھ دن سے کاغذ پر
تمہارا نام لکھ لکھ کر اسے میں چومتی جاؤں
عجب دل کی حالت ہے صدف یہ آئیں بھرتا ہے
نہیں مانے یہ دل میرا میں جتنا روکتی جاؤں
عجب دل کی یہ حالت ہے

Rate it:
Views: 332
28 Jan, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets