کیوں تو ان کے قریب گئی کہ وہ اپنا حال بتاتے ہیں
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiکیوں تو ان کے قریب گئی کہ وہ اپنا حال بتاتے ہیں
تجھے تو تیرے غم سے گلہ کہ لوگ مجھے اب ستاتے ہیں
احساسوں کو چھوکر بھی مہربانیوں سے مکر گئی آج
بے رخی میں بے وجہ پھر آہیں ارمان اٹھاتے ہیں
دل میں دغا کی جگہ رکھی کہ کوئی بیٹھے تو برباد کروں
اسی ہی انا کے بچھڑے مسافر اب کہاں گھر بناتے ہیں
ہر سوچ کا سانس گہرا تجھے پگلی پتہ ہی نہیں
تیری یادوں کی تلاطم لیکر وہ کیسی نیند سلاتے ہیں
میرے انت کی انتہا یہی کسی پرائے کی پرواہ نہ چھو
غیر کے غم کی گھوٹ پیکر لوگ زندہ ہی مرجاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






