گرفت کے الجھاؤ تو یہاں اکثر گھمتے ہیں
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiگرفت کے الجھاؤ تو یہاں اکثر گھمتے ہیں
 بے جا رُخ بھی کہیں خود سر گھمتے ہیں
 
 وہاں فضائیں بھی کہیں چنچل نہیں ہوتی
 جہاں حالاتوں کے بھٹکے متفکر گھمتے ہیں
 
 کسی کسی کا عطیہ شفا دیتا ہے ورنہ
 یہاں لہو لیئے تو کئی لشکر گھمتے ہیں
 
 پھر انہوں نے کس نگاہ پہ جماؤ پالیا
 تُو تو کہتا تھا یہ نین مُدبر گھمتے ہیں
 
 پھر اپنی خودی کی شناسائی کہاں سے لاؤں
 اس فراق میں کئی بے رخ تدبُر گھمتے ہیں
 
 پوچھا کہ پھر عاقبت کیا ہوگی سنتوشؔ 
 سنا ہے کہ وہاں بھی بڑے حشر گھمتے ہیں
 
  
More Love / Romantic Poetry






