گلوں سا چہرہ، گیسو و رُخسارِ یار
Poet: Khan Muhammad Imran - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawarدیکھئے اب تک ہے دل اپنا بے قرار
بھول گئے آپ تو وہ عہد وہ قرار
اپنا تو ہر اِک پل تیری ہی یاد میں گُزرا
دل کو تو میرے اب بھی ہے ملنے کا اصظرار
عالم میں صرف تجھ کو ہی دیکھوں میں ہر طرف
ہم کو بھی ملا دیکھئے یہ کیسا روزگار
جانا کون چاہے تیری دلکش بزم سے
گلوں سا چہرہ، گیسو و رُخسارِ یار
ہم اپنے رنج و غم شاّئد بھول جائینگے
پر تیرے شباب کی ہمیں بھولے گی نہ بہار
حسرت ہے صرف اتنی سے میں تُجھ کو دیکھ لوں
اور آنکھیں ملا کے تجھ سے کروں عشق کا اظہار
More Love / Romantic Poetry






