گو تجھ سے امیدوصال نہیں ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

گو تجھ سے امید وصال نہیں ہے
لیکن ملنا بھی کچھ محال نہیں ہے

تیرےخیالوں میں ڈوبا رہتا ہوں
مجھےرہتا اپنا خیال نہیں ہے

مجھ جیسے لاکھوں پھرتےہیں
مگر تیری کوئی مثال نہیں ہے

ہم نےتو تیری ہر بات مانی ہے
پھرکیوں ربط کرتا بحال نہیں ہے

Rate it:
Views: 330
15 Jun, 2012