Add Poetry

ہاں یہ درد میں سہہ سکتی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

کہنا تم بن رہ نہیں سکتی ہوں
یہاں یہ درد میں سہہ سکتی ہوں
ساتھ ابد تک رہنے کی
اور ہر درد کو سہنے کی
میں نے قسم جو کھائی تھی
ساتھ تمارے چلنے کی
اس سے یہ بھی کہہ دینا
تم بن درد سا اٹھتا ہے
دل ہر آن تڑپتا ہے
تیرے وعدوں پر اب بھی
اشک مچلنے لگتے ہیں
آنکھیں بھر بھر آتی ہیں
دل اب بھی کر لاتا ہے
لیکن یہ بھی کہنا ہے
تم بن اب بھی رہ سکتی ہوں
ہاں یہ درد میں سہہ سکتی ہوں
 

Rate it:
Views: 323
07 Nov, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets