Add Poetry

ہر ایک گلی، کوچے میں یہ اشتہار ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

ہر ایک گلی، کوچے میں یہ اشتہار ہے
جیسے تمہارے عشق کا دستور ہم ہوئے

پنچھی تمہاری یاد کے یہ کیا رہا ہوئے
ہر وادیءِ امید سے ہی دور ہم ہوئے

جو غم سے ناشناس ہیں اُن سے گلہ نہیں
ہر غم زدہ کےساتھ سے مغرور ہم ہوئے

دنیا سے تیرے پیار کی لذّت کو چھین کر
اپنے ہی گھر میں آج سے محصور ہم ہوئے

ہم مرکزِ نگاہ تھے جس کے اسی کے غم
اتنے اٹھائے آج کہ مذکور ہم ہوئے

آنکھوں میں آندھیوں کا یہ وشمہ کمال ہے
بجھتے دیئے کی لو میں بھی مسرور ہم ہوئے

Rate it:
Views: 368
18 Jan, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets