Add Poetry

ہر بوالہوس کو حسن ہے بیوپار کی طرح

Poet: By: ابنِ مفتی سید ایاز مفتی, houston

ہر بوالہوس کو حسن ہے بیوپار کی طرح
ڈالی گئی یوں مصر کے بازار کی ” طرح “

بازار احتیاج میں خواہش کے نام پر
خود کولٹایا دولت بیکار کی طرح

دل ہے کہ ڈگمگائے سا پھرتا ہے آجکل
حیراں ہوں یہ بھی چل پڑا سرکار کی طرح

پہنا ہے کیوں لبادہ ء نفرت بتائیے
کیونکر کھڑے ہو راہ میں دیوار کی طرح

اٹھنے کا ڈھنگ یاد نہیں کس طرح اٹھیں
ہم سورہے ہیں مستقل بیدار کی طرح

در اصل پیرو کار شیاطین میں سے تھا
چاہا گیا جو ہر جگہ اوتار کی طرح

نسخہ بتاوں امت مسلم کی اوج کا
جینا پڑے گا ارطرل سالار کی طرح

کتنی عجیب بات ہے دل توڑ کر گیا
مفتی جسے بھی چاہا ہے دلدار کی طرح

Rate it:
Views: 129
11 Apr, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets