ہر جا تو ہی تو ہوتا
Poet: Zeeshan Lashari By: Zeeshan Lashari, Kunriیہ موسم اور حسیں ہوتا جو میرے پاس تو ہوتا
نہ گل کو دیکھتا کوئی اگر تو روبرو ہوتا
ہمارا دل یہ کہتا ہے کہ موسم آج پیارا ہے
یہ کہتا ہے ہمیشہ ہی ہے جب بھی ساتھ تو ہوتا
یہ کیسا عشق تھا اپنا کسی کو کچھ خبر نہ تھی
مزہ تو تب ہی تھا سجنا کہ چرچا کوبکو ہوتا
مرا محبوب پیارا ہے نہیں اس سا کوئی پیارا
یہ چندا سر نگوں ہوتا جو اس کے روبرو ہوتا
ہے لیتا اوٹ بادل کی یہ چندا دیکھ کر اس کو
یہ شرما کے نہ یوں چھپتا جو اس سا خوبرو ہوتا
وہ گل بھی سوچتا ہوگا کہ کھلتا ہے جو ٹہنی پر
جو سجتا زلف تیری پر تو وہ بھی سرخرو ہوتا
تجھے خود بھی نہیں معلوم کہ کتنا چاہتا ہے شانؔ
اس کی بس یہ خواہش ہے کہ ہر جا تو ہی تو ہوتا
More Love / Romantic Poetry






